جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی طیاروں نے معصوم افغان شہریوں پر بمباری کردی،،2گھر تباہ ،13شہری جاں بحق ، بچے بھی شامل

datetime 11  مارچ‬‮  2019 |

کابل( آن لائن ) افغانستان کے ضلع ننگر ہار میں امریکی فضائی حملے سے 13 شہری جاں بحق ہو گئے۔ ضلع ننگر ہار کے گاں ناصر خل میں ہونے والے امریکی فضائی حملے میں 2 گھر بھی تباہ ہو گئے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔گورنر ننگر ہار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں طالبان کا اہم کمانڈر بھی مارا گیا۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ کے دوران گزشتہ برس سب سے زیادہ شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

سال 2018 میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 3 ہزار 804 تھی۔دو روز قبل افغان فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 30 مبینہ طالبان کو ہلاک کر دیا تھا جب ک 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔افغان حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن افغان دارالحکومت کابل اور قندوز میں کیے گئے جب کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور بارودی مواد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سرکاری حکام کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کالعدم طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران مقامی طالبان کمانڈر بھی ہلاک ہوا تھا جب کہ غزنی کے اندر ضلعی اور وردک کے ضلع جگاتھو میں فضائی حملہ کے دوران 2 طالبان گروہوں کے ارکان ہلاک ہوئے۔گزشتہ ماہ 17 فروری کو بھی افغان سیکیورٹی حکام نے آپریشن کے دوران طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کر کے تقریبا 32 طالبان کو ہلاک کر دیا تھا۔ جس میں اہم طالبان کمانڈر حمد اللہ بھی شامل تھا۔سیکیورٹی حکام کی جانب سے فضائی حملہ صوبہ اروزگان کے مرکزی شہر ترین کوٹ میں کیا گیا تھا جس میں 22 طالبان ہلاک ہوئے تھے۔سیکیورٹی حکام کی جانب سے یہ فضائی کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب افغان طالبان اورامریکی حکام کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے جا رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…