بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

بھارتی فضائیہ کی بالاکوٹ میں کارروائی سے کتنا نقصان ہوا؟ رپورٹ تیار کر لی گئی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالاکوٹ (آن لائن)آزاد کشمیر کے علاقہ بالاکوٹ میں بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک ٹو اور 300 سے زائد افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا لیکن در حقیقت بھارتی فضائیہ کی کارروائی میں صرف درختوں کو ہی نقصان پہنچا۔ اس حوالے سے محکمہ جنگلات نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں سے پے لوڈ گرنے کے بعد ہونے والے نقصان کی تفصیلات بتائی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پے لوڈ گرانے سے درختوں کو پہنچنے والا نقصان انیس کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

محکمہ جنگلات نے نقصان کی حتمی رپورٹ مکمل کرکے حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور دیگر عالمی ماحولیاتی اداروں کے مبصرین آج جابہ کا دورہ کریں گے اور بھارتی بمباری سے جنگلات اور ماحول کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ مرتب کریں گے۔محکمہ جنگلات ذرائع کے مطابق بالاکوٹ جابہ میں بھارتی پے لوڈ گرائے جانے سے چیڑ کے انیس قیمتی درختوں کو نقصان پہنچا جبکہ اطراف کے دیگر درخت جزوی متاثر ہوئے، بھارتی پے لوڈ سے محکمہ جنگلات کو انیس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ بھارتی دعوے کے بعد غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں نے بھی پاکستان میں اس جگہ کا دورہ کیا جہاں بھارت نے فضائی کارروائی کرنے کا دعوی کیا تھا، لیکن انہیں بھی وہاں کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جو بھارتی دعوے کو سپورٹ کرتا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ جگہ پر کچھ درختوں کے گرنے کے علاوہ کوئی نقصان نظر نہیں آیا ، نہ ہی وہاں لاشیں گرنے کے شواہد ملے اور نہ ہی مذکورہ جگہ پر کوئی عمارات موجود تھیں جو بھارتی فضائیہ کی مبینہ کارروائی کے نتیجے میں نیست و نابود ہوتیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے اور درختوں کو نقصان پہنچانے پر پاکستان نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں بھارت کے خلاف شکایت درج کروانے کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے۔ پاکستان نے جنگی جنونی بھارت کو جنگی اور سفارتی محاذ پر شکست کے بعد انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا، یہ خط وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات امین اسلم خط لکھا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…