نئی دہلی(آن لائن) پلوامہ حملے کی حقیقت اور مودی سرکار کا اصل چہرہ بھارتی لڑکی کے گانے نے بھارتی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد ایک بھارتی لڑکی نے گانا گا کر بھارتی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا جس نے اپنے گانے میں کہا کہ پلوامہ حملے اپنوں کی غداری ہے اگر اس حملے میں اپنے شامل نہیں تو دشمن کو کیسے پتہ چلا کہ گاڑی بم پروف نہیں ہے بلکہ ملک کے دفاع کا بیڑا صر ف غریب ماں باپ نے ہی اٹھایا ہوا ہے
کسی امیر کا بیٹا کیوں کبھی نہیں مرا بہرو پیے نیتا جی اپنا اصل روپ تو دیکھا دیں۔ پلوامہ حملے کے خلاف بھارتی لڑکی کے گانے کے الفاظ ۔
پلوامہ حملے کے خلاف بھارتی لڑکی کے گانے کے الفاظ
پلوامہ میں ویروں نے جو جان دی اس پر واری ہے
یہ اپنوں کی غداری ہے ، یہ اپنوں کی غداری ہے
دشمن گھر میں بیٹھے ہیں
تم کوستے رہو پڑوسی کو
چھری بغل میں رکھتے ہیں
تم مار دو ناں اس دوشی کو
اس دھوکے حملے میں
جو اپنوں کا کام نہیں ہوتا
پلوامہ میں ان ویروں کا
یہ انجام نہیں ہوتا
اپنوں کی غداری کا
جو ہوتا اس میں روپ نہیں
کیسے پتہ چلا دشمن کو
یہ گاڑی بلٹ پروف نہیں
ان ویروں کو غداری کا
گر احساس ذرا ہوتا
پلوامہ میں ایک بھی سینک
نہ لاچار مرا ہوتا
کون ہے جے چن اپنے دیش میں
کب احساس تمہیں ہو گا
یہ دیش ختم ہو جائے گا
کیا تب احساس تمہیں ہو گا
کیا بس غریب ماں باپ نے
رکھشا کا بیڑہ اٹھایا ہے
ایک بھی نیتا کا بیٹا
کیوں شہید نہیں ہو پایا ہے
کوئی گھر سمدان نہیں تو
کیا ہے کچھ بتلاؤ تم
بہروپیے نیتا جی
کبھی اصلی روپ دکھاؤ تم