لاہور( این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ نمائشوں میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔’’سیکیوریکس اینڈ اے او ایس ایچ ایکسپو ‘‘14سے16مئی تک جوہانسبرگ میں منعقد ہو گی جس میں حفاظتی /فائر فائٹنگ ملبوسات، حفاظتی دستانے او رآلات،ورک ویئر،فائر اینڈ ہیٹ پروف ملبوسات،سکیورٹی گارڈنگ،سی سی ٹی وی انسٹالیشن، وہیکل ٹریکنگ اور ریکوری سسٹمزاور فائر پروٹیکشن کے آلات کے سٹالز لگائے جائیں گے۔’’ ہیلتھ ایکسپو ‘‘28سے
30مئی تک جوہانسبرگ میں منعقد ہو گی جس میں جراحی کے آلات ، ہسپتال کے ٹیکسٹائلز،ہسپتال فرنیچر/کپڑے،میڈیکل ٹیکنالوجی، لیبارٹی ایکوپمنٹ، ڈائیگنو سٹکس ، فزیو تھراپی/آر تھو پیڈک ٹیکنالوجی،ہیلتھ کیئر بلڈنگ ٹیکنالوجی،میڈیکل سروسز،ریڈیالوجی ، امیجنگ اینڈ ڈائیگنوسٹکس،کارڈیالوجی، ہیلتھ کیئر کی کنسلٹنگ سروسز اور پبلکیشنز کے سٹالز لگائے جائیں گے۔دونوں نمائشوں میں شرکت کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ22مارچ مقرر کی گئی ہے۔