الجریا(این این آئی)الجزائر کے علیل صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نظامِ تنفس اور اعصاب کے سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔سوئٹزر لینڈ سے شائع ہونے والے فرانسیسی زبان کے اخبار نے اطلاع دی کہ الجزائری صدر کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے ،ان کا اعصابی نظام
کمزور ہوچکا ہے اور وہ جواب نہیں دے پارہا ہے۔اخبار کے مطابق وہ اس وقت جنیوا یونیورسٹی اسپتال کی آٹھویں منزل پر زیرِ علاج ہیں۔ان کا نظام تنفس اچانک بگڑ گیا ہے اور اس وجہ سے ان کی زندگی خطرے سے دوچار ہے۔اس لیے انھیں مسلسل نگہداشت کی ضرورت ہے۔