نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی ریاست یو پی میں ارکان اسمبلی کی جوتا اسٹرائیک، بی جے پی کے ایم ایل اے ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے جوتوں اور گھونسوں سے سے پٹائی کردی۔ تفصیلات کے مطابق گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکیاں دینے والے آپس میں بھی پھوٹ کا شکار ہوگئے ۔ اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی شرد ٹریپاتھی اور راکیش سنگھ ایک پروجیکٹ
کے سنگ بنیاد پر اپنا اپنا نام نقش کروانے کے معاملے پر آپس میں الجھ پڑے اور بات گالم گلوچ سے بڑھتے ہوئے ہاتھا پائی تک جا پہنچی ایک رکن نے اپنا جوتا اتار کر دوسرے کو مارنا شروع کردیا جس پر دوسرے رکن کے آٹھ کر دوسرے کی پٹائی شروع کردی دونون ارکان کے درمیان بیچ بچاؤ کرنے والے بھی پٹائی کی ذد میں آگئے جس کے بعد پولیس نے دونوں ارکان کو علیحدہ کیا۔