اسلام آباد (آن لائن)بھارتی انتہا پسندوں نے سوشل میڈیا پر جعلی بالا کوٹ یونیورسٹی بنا ڈالی اور اس مقصد کیلئے ڈاکٹر اعجاز کے نام سے جعلی اکاؤنٹ کھولا اور بالا کوٹ میں ہلاکتوں کی تعداد بھی 292تک پہنچا دی ۔ اس سارے کھیل کا بھانڈا برطانوی نشریاتی ادارے
نے پھوڑ دیا اور کہا کہ بالا کوٹ میں نہ تو کوئی یونیورسٹی ہے اور نہ ہی کوئی داکٹر اعجاز بلکہ اس معاملے پر جھوٹ بولنے والا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک دوسرے کے مداح نکلے۔