نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ہمیں آئی ایس آئی سے بچاؤ، بھارتی فوج میں نیا خوف پروان چڑھنے لگا، کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں، بھارتی خبر رساں ادارے زی نیوز نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ آئی ایس آئی مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کے راشن میں زہر ملانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جموں و کشمیر حکومت کے
کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لکھے گئے خط میں سیکیورٹی ایجنسیز کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ممکنہ طور پر بھارتی فوج کے راشن میں زہر ملانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ممکنہ خطرے کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں واقع فوج کے مختلف راشن ڈپو میں خاطر خواہ سیکیورٹی اقدامات اٹھانے کی تلقین بھی کی گئی ہے اور ملک بھر میں بھارتی فوج کے لیے جانے والے راشن کا معائنہ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔