نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت پہنچتے ہی ابھی نندن زہر اگلنے لگا، پاکستان میں پاک فوج کی حراست کے دوران وہ پاک فوج کی تعریفوں میں لگا رہا اور بھارت جا کر اس رویہ کا پرچار کرنے کا دعویٰ کرنے والے ابھی نندن نے اپنا موقف ہی بدل لیا، بھارت کی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی پائلٹ نے کہا کہ پاکستان میں اسے ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔
بھارتی ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نندن نے بتایا کہ اگرچہ پاکستان میں اسے جسمانی طور پر اذیت نہیں پہنچائی گئی مگر ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے یہ انکشاف دہلی کے ایک ہسپتال میں ان سے ملاقات کے لیے آئی بھارتی وزیر دفاع نرملا شتھرمن سے ملاقات کے دوران کیا۔