نئی دہلی (آن لائن)بھارتی فوج کے سابق جنرل اپنی افواج کے ترجمان پر برس پڑے، لیفٹیننٹ جنرل (ر)ایچ ایس پنانگ نے کہا ہے کہ گزشتہ 60گھنٹے میں ہم اپنی ساکھ کھوچکے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے بیان سے حالات کا پتہ چلتا ہے ۔ ہماری افواج کے ترجمان منظر سے غائب ہیں۔ ہفتے کے روز بھارتی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سابق جنرل نے سخت مایوسی
کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات سے متعلق صرف پاکستان سے معلومات مل رہی ہیں۔ جنرل (ر) ایچ ایس پنانگ نے کہا کہ ہم گزشتہ 60 گھنٹوں کے دوران اپنی ساکھ کھوچکے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے بیانات سے موجودہ حالات کا پتہ چلتا ہے ،ہماری افواج کے ترجمان منظر سے بالکل غائب ہیں پتہ نہیں ہماری افواج کے ترجمان کیاکررہے ہیں۔