پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا کے منصوبے میں 1967ء کی سرحدوں پر مبنی فلسطینی ریاست شامل ہونی چاہیے : روس

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا کی مشرقِ اوسط میں امن عمل کی بحالی کے لیے مجوزہ صدی کی ڈیل 1967ء کی سرحدوں پر مشتمل ایک فلسطینی ریاست کی ضمانت دینے کے لیے کافی نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ دارالحکومت ماسکو میں مختلف فلسطینی گروپوں کے درمیان مکالمے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

انھوں نے کہاکہ امریکا اس مسئلے کے حل کے لیے جان بوجھ کرنئے نئے حل تجویز کررہا ہے، حکمت عملیاں پیش کررہا ہے۔وہ دوسال سے صدی کی ڈیل پیش کرنے کا وعدہ کرتا چلا آرہا ہے،ماسکو میں بارہ فلسطینی گروپوں اور تنظیموں کے درمیان سوموار سے تین روزہ بات چیت جاری ہے۔روس کے زیر اہتمام اس مکالمے میں فلسطینی گروپوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے او ر انھیں متحد کرنے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔لاروف کے مطابق روس کے نزدیک اسرائیلی، فلسطینی امن بات چیت میں فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کو اولین ترجیح حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کی تجویز میں مشرقی القدس دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام شامل نہیں ہے۔انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح فلسطینی تنازع کے حل کے لیے پختہ عزم رکھتے ہیں۔یہ حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں ، جنرل اسمبلی اور عرب امن اقدام سے ہوکر برآمد ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب تک جو معلومات فراہم ہوئی ہیں،ان کے مطابق اس صدی کی مجوزہ ڈیل سے تنازع کے حل کیلیے جو کچھ اب تک حاصل ہوا ہے، وہ سب لاحاصل ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…