تہرا ن (این این آئی)ایران کے نائب وزیر دفاع رضا طلائنک نے دعویٰ کیا کہ شام میں امریکا کے تمام فوجی اڈے ایران کے میزائلوں کی زد میں ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طلائنک نے امریکیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اڈوں کو ایران کے اندر سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ایرانی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ پابندیوں کے 40 سال کے
باوجود اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا پہلا مْحرک بن چکا ہے۔ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکیوں اورصہیونیوں کو ایران کی طاقت کا اندازہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ شام سے بھاگ رہے ہیں مگر قاسم سلیمانی اور مدافعین حرم اہل بیت نے امریکیوں اور صہیونیوں کو سبق سکھا دیا ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ایران دینی، سائنسی اور ثقافتی اعتبار سے مشرق وسطیٰ کی سْپر پاور بن چکا ہے۔