تہران (این این آئی)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے روایتی نعرے مرگ بر امریکا(امریکا مردہ باد) کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نعرہ امریکی عوام کے بجائے امریکی حکمرانوں کے لیے ہے۔ امریکا ایک شرارتی دشمن ہے جو کہ اسرائیل اور خطے کی دیگر رجعت پسند حکومتوں کے ساتھ متحد ہے۔یمن اس کی ایک مثال ہے۔ سعودی حکومت جرم کرتی ہے اور امریکا ان کے جرم میں شریک ہے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں ملک کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اس روایتی نعرے میں وہ امریکی حکمرانوں سے
مخاطب ہیں نہ کے امریکی عوام سے۔انہوں نے کہاکہ امریکا برائی کی دوسری شکل ہے مگر پھر بھی وہ شکوہ کرتے ہیں کہ امریکا مردہ باد کے نعرے کیوں بلند کیے جاتے ہیں۔ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ جب تک امریکا اپنی بد معاشی جاری رکھے گا تب تک ایرانی عوام امریکا مردہ باد کے نعرے لگاتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ امریکا ایک شرارتی دشمن ہے جو کہ اسرائیل اور خطے کی دیگر رجعت پسند حکومتوں کے ساتھ متحد ہے۔یمن اس کی ایک مثال ہے۔ سعودی حکومت جرم کرتی ہے اور امریکا ان کے جرم میں شریک ہے۔