ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہاہے کہ ملکی ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا تھا،یہ بات مصدقہ طور پر کہہ سکتے ہیں کہ خاشقجی کو قتل کرنے کے لیے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے گئے تھے۔قبل ازیں امریکی اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ
کیا گیا تھا کہ شہزادہ سلمان نے خاشقجی قتل سے ایک برس قبل ان پرگولی استعمال کرنے کی بات کی تھی۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الجبیر نے اس مضمون پر گفتگو کرنے سے انکار کر دیا تاہم ان کا کہنا تھا وہ یہ بات مصدقہ طور پر کہہ سکتے ہیں کہ خاشقجی کو قتل کرنے کے لیے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے گئے تھے۔