واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پِنگ کی ملاقات دونوں ممالک کی طرف سے تجارتی معاہدہ کرنے کی ڈیڈ لائن یکم مارچ سے قبل ہونا مشکل ہے۔ یہ بات امریکی اتنظامیہ کے دو ایسے اہلکاروں نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتائی۔
جو اس صورتحال کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں۔ امریکا اور چین نے تجارتی محاذ آرائی کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے نوے دن کی ڈیڈ لائن رکھی تھی جو یکم مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں مذاکرات کا اگلا مرحلہ آئندہ ہفتے منعقد ہونا ہے۔