واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل کے اواخر تک شام سے اپنی تمام فورسز کو واپس بلانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ بات امریکی اخبار نے بتائی۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ بین الاقوامی اتحاد کے ممالک شام اور عراق میں داعش تنظیم کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔واشنگٹن میں
مذکورہ اتحاد کے ایک اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے عراق اور شام میں داعش کے کئی کمانڈر ہلاک کر ڈالے۔ ٹرمپ نے باور کرایا کہ تنظیم کے غیر فعال گروپوں کا تعاقب جاری رہے گا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے کہا گیا کہ شام سے امریکی افواج کے انخلا کے باوجود واشنگٹن داعش تنظیم کے خلاف برسرجنگ بین الاقوامی اتحاد کی قیادت جاری رکھے گا۔