اسٹاک ہوم(این این آئی)سویڈن میں ایک چرچ سے گذشتہ برس چوری ہونے والے ہیرے جواہرات کوڑے کرکٹ کے ایک ڈھیر سے ملے ہیں جنہیں حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم پولیس کا کہنا تھاکہ زیورات چوری کرنے والے دو ملزمان ایک کشتی پرسوار ہوکر فرار ہوگئے تھے۔ ان کے ہاتھوں چوری ہونے والے زیورات کوڑے کرکٹ سے ملے ہیں۔دارالحکومت سے ملنے والے جوہرات کوتجزیے کے لیے ایک دوسرے شہر کی لیبارٹری میں بھیجا گیا تھا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ
کوڑے کے ڈھیر سے ملنے والے جواہرات کی مالیت 72 لاکھ ڈالر ہے۔چوری کا یہ واقعہ 31 جولائی 2018ء کو پیش آیا تھا جب دو چوروں نے دن دیہاڑے اسٹاک ہوم سے چند کلو میٹر دور کیتھڈرل اسٹرنگنس چرچ میں گھس کر وہاں پر رکھے شاہی زیورات لو ٹےاورایک کشتی پر سوار ہوکر فرار ہوگئے تھے۔سویڈن میں چوری ہونے والے جوہرات سترھویں صدی عیسوی کے دور کے شاہی خاندان کی یاد گار تھے جو 1604ء سے 1611ء کے دوران سویڈن اور فن لینڈ کے بادشاہ چارلز نہم کی اہلیہ ملکہ کریسٹین کے استعمال میں رہے۔