جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

امریکا اسرائیل سے محدود پیمانے پردفاعی نظام آئرن ڈوم خرید یگا

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج نے کہاہے کہ وہ اسرائیل سے اس کا تیار کردہ دفاعی نظام آئرن ڈوم محدود پیمانے پر خرید کرے گی۔ وہ اپنی طویل المدت دفاعی ضروریات کا اندازہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔ فی الحال اسرائیل سے اس کا دفاعی نظام محدود پیمانے پر خرید کیا جائیگا۔خیال رہے کہ اسرائیل ک تیار کردہآئرن ڈوم دفاعی نظام فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں تیار کردہ راکٹوں سے

بچاؤ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ آئرن ڈوم کاتیوشا اور پانچ سے 70 کلو میٹر کی مسافت پرمار کرنے والے راکٹوں کو ہدف تک پہنچنے سے روکنے اور مارٹر کے گولوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ آئرن ڈوم غزہ کی پٹی کی سرحد پر نصب کیا گیا ہے جو اپنے اہداف کے حصول میں 90 فی صد کامیاب ہے۔امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وہ سرحدوں پر تعینات فوجیوں کے دفاع کے لیے آئرن ڈوم کا استعمال کرے گی تاکہ فوجیوں کو درپیش چیلنجر، براہ راست اور فضائی خطرات سے تحفظ دیا جاسکے۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکا کے ساتھ اس دفاعی ڈیل کو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کا عکاس قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل تیزی کے ساتھ عالمی سطح پر اپنا مقام بنا رہا ہے۔خیال رہے کہ آئرن ڈوم اسرائیل کی ایڈوانس دفاعی کمپنی ‘رفائیل’ کا تیار کردہ ایک دفاعی سسٹم ہے جسے خریدنے کے لیے حال ہی میں امریکا کی طرف سے دعویٰ سامنے آیا ہے تاہم اس ڈیل کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…