کوالالمپور (این این آئی)ملائیشیا میں کاروبار کی دنیا کی خبریں شائع کرنیوالے اخبار نے گذشتہ برس اکتوبر میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں مارے جانیوالے صحافی جمال خاشقجی کی مبینہ مالی بدعنوانی کے ایک نئے اسکینڈل کا پردہ چاک کیا ہے، جس نے مقتول کے حوالے سے کئی نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔اخباری رپورٹ میں کہا گیا کہ صحافی جمال خاشقجی نے
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب عبدالرزاق کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے ان کے انٹرویو کے بدلے میں ایک لاکھ ڈالر کی رقم وصول کی تھی۔ نجیب رزاق 2009ء سے 2018ء تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہے۔ اس وقت ان کے خلاف کرپشن کے25 کیسز کے تحت مقدمات چل رہے ہیں۔ان پر رشوت وصول کرنے، مالی اور انتظامی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سمیت کئی دوسرے الزامات عاید ہیں۔