دوحہ(این این آئی)یورپی یونین اور قطر کے مابین فضائی آمد و رفت کے حوالے سے ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ دوحہ میں طے پانے والے اس معاہدے میں مسابقت، ماحول اور صارفین کے تحفظ جیسے امور پر خاص توجہ دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ
اب قطر ایئر ویزاوریورپی فضائی کمپنیاں دوحہ میں اور دوحہ سے اپنی فلائٹس اور سروس میں اضافہ کر سکیں گی۔ اسے ایگریمنٹ ٹرانسپورٹ کمپری ہینسو کا نام دیا گیا ہے۔ دوحہ میں طے پانے والے اس معاہدے میں مسابقت، ماحول اور صارفین کے تحفظ جیسے امور پر خاص توجہ دی گئی ہے۔