برسلز (این این آئی)یورپی یونین کی جانب سے ایک بار پھرایران کے بیلسٹک میزائل تجربات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے مشترکہ طورپر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین کو ایران کے بیلسٹک میزائل تجربات پر گہری تشویش ہے۔ بیان میں ایران پر زور دیا گیاکہ وہ اپنی بیلسٹک میزائل سرگرمیوں کو کم کریں کیونکہ
ایرانی میزائل پروگرام شکوک وشبہات کو جنم دینے کے ساتھ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران بیلسٹک میزائلوں کی رینج اور ان کی پیچیدگی میں اضافے کیساتھ تجربات کرنے میں بھی تیزی کے ساتھ سرگرم ہے۔ ایران کی اس طرح کی سرگرمیاں شکوک وشبہات کو جنم دینے کے ساتھ علاقائی عدم استحکام کا موجب بن رہی ہیں۔