جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

یورپی ممالک نے اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کر لیا

datetime 5  فروری‬‮  2019 |

برسلز(این این آئی)نئے انتخابات کرانے کے لیے وینزویلا کے موجودہ صدر نکولاس مادورو پر بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کئی یورپی ممالک نے ملکی اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو کو عبوری صدر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین وہ پہلا یورپی ملک ہے، جس نے لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر کو عبوری صدر تسلیم کیا ہے۔ ہسپانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ہسپانوی حکومت وینزویلا کی نیشنل اسمبلی کے

صدر کو عبوری ملکی صدر تسلیم کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ہسپانوی حکومت نے گوآئیڈو سے جلد از جلد نئے انتخابات کا اعلان کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیاکہ ہم وینزویلا میں مکمل جمہوریت کی بحالی، انسانی حقوق اور انتخابات کے لیے کام کر رہے ہیں۔اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یورپی اتحادیوں کے ساتھ ہم نئے قابل اعتماد انتخابات تک گوآئیڈو کو عبوری صدر تسلیم کرتے ہیں۔پھر فرانس نے بھی ایسا ہی ایک اعلان کر دیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…