انقرہ (این این آئی)تْرک صدر رجب طیب ایردوآن کے ایک وفادار لیڈر اور ان کی جماعت آق کے رکن پارلیمنٹ کے متنازع بیان پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ انصاف وترقی پارٹی (آق) کے رکن پارلیمنٹ عصمت یلماز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے امیدواروں کو ووٹ دینے والے جنت میں جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عوامی اور سماجی حلقوں میں عصمت یلماز کا یہ بیان سخت تنقید اور تمسخر کی زد میں ہے۔ انہوں نے 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں
عوام سے اپیل کی کہ وہ آق پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ اس کے صلے میں انہیں جنت ملے گی۔ایک ووٹر نے عصمت یلماز کا ٹھٹھہ اڑاتے ہوئے لکھا کہ میں نے عصمت یلماز کی جماعت کے مخالف امیدوار منصور یافاش کو ووٹ دینا تھا مگر اب میں طیب ایردوآن اور ان کی جماعت انصاف ترقی کو ووٹ دوں گا کیونکہ اس ووٹ کے بدلے میں مجھے جنت میں ملے گی۔دوسری جانب ترکی کے سیاسی حلقوں نے عصمت یلماز کے بیان اور ان کی پارٹی کے دیگر رہ نماؤں کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔