جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

اردن میں سعودی عرب کے اتحادیوں کا اجلاس ،علاقائی امور کے بارے میں پالیسیوں پر غور

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب اور ا س کے اتحادی ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں کا دوروزہ اجلاس اردن میں ختم ہوگیا،اجلاس میں خطے میں جاری مختلف تنازعات پر رابطہ پالیسی کے بارے میں غور کیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے کانفرنس کے اختتام پر ایک بیان میں کہا کہ یہ بھائیوں اور دوستوں کے درمیان بند کمرے کا ایک مشاورتی اجلاس تھا۔

اس میں علاقائی امور کے علاوہ علاقائی بحرانوں پر قابو پانے کے لیے تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چھ وزرائے خارجہ کا کوئی چھ گھنٹے تک اجلاس ہوا تھا اور اس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے خطے کو درپیش بحرانوں اور مختلف امور پر باہمی تعاون اور رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔بحیرہ مردار کے کنارے واقع ساحلی سیاحتی مقام میں اس مشاورتی اجلاس میں میزبان اردن اور سعودی عرب کے علاوہ بحرین ، مصر ، کویت اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ شریک تھے۔اس کے دو ہفتے کے بعد امریکا اور پولینڈ کے زیر اہتما م مشرقِ اوسط کے بارے میں ایک کانفرنس ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ اس کانفرنس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایران کا خطے میں کوئی تخریبی اثرونفوذ نہ ہو ۔ تاہم امریکا کے ایک سینئر عہدہ دار کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ایران مخالف اجلاس نہیں ہوگا۔اردن میں یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب شام کی عرب لیگ میں واپسی پر بحث بھی جاری ہے۔عرب لیگ نے صدر بشارالاسد کی حکومت کے پْرامن مظاہرین کے خلاف خونیں کریک ڈاؤن کے بعد نومبر 2011ء میں شام کی رکنیت معطل کردی تھی۔اب آٹھ سالہ خانہ جنگی کے بعد صدر بشارالاسد باغی گروپوں کے خلاف فاتح بن کر اْبھرے ہیں تو ان کے ملک کی عرب لیگ میں واپسی کی آوازیں زور پکڑ رہی ہیں۔لبنان اور تیونس سمیت بعض عرب ریاستوں نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…