یمن میں بارودی سرنگین ناکارہ بنانے کے پانچ غیرملکی ماہرین دھماکے میں ہلاک

22  جنوری‬‮  2019

ریاض(این این آئی)یمن میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے پانچ ماہرین ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے بتایا ہے کہ ان کا تعلق جنوبی افریقا اور بعض یورپی ممالک سے تھا اور وہ

بارودی سرنگیں تلف کرنے کی ایک کارروائی کے دوران میں مارے گئے ۔کے ایس ریلیف نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کے وسطی صوبے مآرب میں ایک گاڑی میں بارودی سرنگیں لاد کر تلف کرنے کے لیے لے جائی جارہی تھیں ،اس دوران میں وہ گاڑی میں بارودی سرنگیں دھماکے سے پھٹ گئیں جس سے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے دو ماہرین مارے گئے ہیں۔ تین یورپی مہلوکین میں سے ایک کا تعلق کروشیا ، ایک کا بوسنیا اور ایک کا کوسوو سے تھا۔دھماکے میں ایک برطانوی شہری زخمی ہوگیا ہے۔یمن میں حوثی شیعہ باغیوں نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں اور انھوں نے یمنی فوج سے شکست کے بعد بالخصوص راہ فرا ر اختیار کرتے ہوئے فارموں اور شاہراہوں پر بارودی سرنگیں بچھائی ہیں جنھیں اب کے ایس ریلیف کی مدد سے عالمی ماہرین تلف کررہے ہیں۔یمن نے بارودی سرنگوں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کررکھے ہیں۔اس معاہدے پر 1999ء میں عمل درآمد کا آغاز ہوا تھا۔اس کا مقصد جنگ زدہ علاقوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنا ہے اور انھیں شہری آبادی کے لیے محفوظ بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…