پیرس (این این آئی)افریقا پر قبضے اورافریقی عوام کو غربت میں متبلا کرنے کیالزامات کے بعد اٹلی اور فرانس کے درمیان ایک نیا سفارتی تنازع پیدا ہوگیا ۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ پیرس میں متعین اطالوی سفیرہ کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے اطالوی وزیراعظم لویگی دی مایوکے متنازع پر سخت احتجاج کیا ہے۔خیال رہے کہ اطالوی وزیراعظم نے فرانس پر افریقی ممالک پرقبضے ، عوام کو غربت میں مبتلا کرنے اور پناہ گزینوں کے بحران کو مزید بڑھانے کا الزام
عاید کیا تھا۔فرانسیسی وزیرہ برائے یورپی امور ناتالی لوازو نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کے دفتر کے ڈائریکٹر نے اطالوی سفیر تھیریسا کاسٹالوڈ کو اطالوی وزیراعظم کے ناپسندیدہ اور غیر ذمہ دارانہ موقف پر سخت احتجاج کیا ۔خیال رہے کہ دی مایو نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ یورپی یونین بحر متوسط میں پناہ گزینوں کے بحران کو مزید بڑھانے اور افریقا میں غربت مسلط کرنے پر فرانس اور دوسرے ممالک پر پابندیاں عاید کرنے کی سفارش کرے گی۔