چینی صدر کا فوج کو ہنگامی حالت کیلئے تیاری کا حکم

5  جنوری‬‮  2019

بیجنگ(آئی این پی) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے ملک کی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ہفتہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے چینی فوج کے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ افواج کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیئے۔ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔چینی صدر نے جنوبی چین کے ساحلی علاقے کے تنازع اور امریکا کے ساتھ کشیدہ صورت حال کا زکر کرتے ہوئے اپنی افواج کو ہدایت کی

کہ خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلینجز کا سامنا کرنے کے لیے عصر نو کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے والی جنگی ٹیکنالوجی تیار کرے۔شی جن پنگ نے مزید کہا کہ رواں صدی دنیا میں کئی نمایاں تبدیلیاں لارہی ہے اور اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال میں چین کو اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مختلف خطرات کا بھی سامنا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین کا ساحلی علاقے تائیوان اور چین کے درمیان کشیدگی کا باعث ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…