تہران(این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے کہاہے کہ جس میں انہوں نے خطے میں مداخلت اور اندرون ملک عوام پر مزید سختی کرنے کے اعلان کیا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد علی جعفری نے ایک بیان میں کہاکہ ایرانی رجیم اپنی بقاء کے لیے مسلسل دفاعی جنگ کا دعویٰ کرتی ہے اوراندرونی اور بیرونی مجرموں کے خلاف مزید سخت اقدامات کے اعلانات کرتی رہی ہے۔جزیرہ قشم میں دفاعی فوجی مشقوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی اسٹریٹجی دفاعی رہی ہے۔
مگر اب لگتا ہے کہ ہمیں دشمن کے خلاف پیشگی حملے اور اس کے تعاقب کی حکمت عملی کو اپنانا ہوگا۔مشقوں کے دوران بری فوج کے سربراہ جنرل محمد باکبور نے کہا کہ ایران کی عسکری حکمت عملی میں اہم تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین دفاع ایک موثر جارحیت میں پنہا ہے۔پاسداران انقلاب کے عہدیداروں کاکہنا تھا کہ ایران کے دشمن دو طرح کے ہیں۔ ایک داخلی دشمن اور دوسرا خارجی دشمن ہے۔ ایرانی عسکری عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہمیں دشمن پر پیشگی حملے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔