نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا ہے کہ حکومت گزشتہ تین ہفتوں سے کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کی رہائی کا مکمل منصوبہ پیش کرے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کان میں پھنسے مزدوروں کے لیے ایک ایک لمحہ اہم ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست میگھالیا میں 13 دسمبر کو کوئلے کی ایک غیرقانونی کان میں پانی بھر جانے کی وجہ سے 15 کان کن پھنس گئے تھے۔