اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک نے جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی عائد کردی، مسلمانوں اور یہودیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی) بیلجیم کے ناردرن فلاندر کے علاقوں میں ذبیحہ اور کوشر پر پابندی نے مسلمانوں اور یہودیوں میں تشویش کی لہر دوڑادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلامش پارلیمنٹ نے 2017 میں جانوروں کی بہبود کی تنظیموں کے دباؤ پر حلال اور کوشر پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا جس کا اطلاق 1 جنوری 2019 سے کیا جانا تھا۔جانوروں کی بہبود کی تنظیموں کا موقف اور دبا ؤ تھا کہ مسلمان اور یہودی ذبح سے قبل جانور کو بیہوش کریں تاکہ اسے کم سے کم تکلیف ہو جبکہ دونوں الٰہی ادیان میں ذبح

سے قبل ایسا کرنا ممنوع اور حرام ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے اس مسئلے پر بحث چل رہی تھی لیکن کوئی حل سامنے نہیں آ پا رہا تھا۔اسی تنازعے کے باعث بلجیم کے کئی علاقوں میں عید االاضحیٰ پر قربانی کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔دوسری جانب اس قانون کے نفاذ پر مسلمانوں اور یہودیوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادیوں کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ بیلجئیم میں مسلمان ساڑھے گیارہ فیصد جبکہ یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی تعداداعشاریہ4 فیصد ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…