نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سردی کی لہر کا 13 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10 دن تک رات کا درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ریکارڈ کیا گیا۔بھارتی محکمہ موسمیات سے حاصل کئے گئے ڈیٹا کے مطابق نئی دہلی میں 13 سالوں میں آج سے قبل سردی کا دورانیہ اتنا نہیں رہا،10 دنوں
تک نئی دہلی کا درجہ حرارت6 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہا۔گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 27 دسمبر اس سیزن کا سب سے سرد ترین دن بن گیا۔بھارتی محکمہ موسمیات نے سردی کی حالیہ لہرمزید 5 دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔