اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

اقوامِ متحدہ کا بنگلہ دیش میں پرامن انتخابات کرانے کا مطالبہ، انتخابات سے قبل ملک میں حالات مزید خراب ہوگئے،دھڑا دھڑ گرفتاریاں

datetime 28  دسمبر‬‮  2018

ڈھاکہ(آئی این پی) بنگلہ دیش میں جاری پر خطر انتخابی مہم بین الاقوامی خدشات کے سائے میں اختتام پذیر ہوگئی ساتھ ہی اقوامِ متحدہ کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کے پیشِ نظر پر امن رہنے کی اپیل بھی سامنے آگئی۔اتوار کو منعقد ہونے والے انتخابات سے قبل حکومت اور اپوزیشن اراکین میں لفظی جنگ بھی زور پکڑ چکی ہے۔جمعہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپوزیشن پر بم دھماکے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا تو دوسری جانب اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ ریاست اپوزیشن پر حملے میں اعانت فراہم کررہی ہے۔

واضح رہے کہ 8 نومبر کو شروع ہونے والی انتخابی مہم کے بعد سے اب تک بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے 4 اور حکمراں جماعت عوامی لیگ کے 2 کارکنان ہلاک ہوچکے ہیں۔اس حوالے سے بی این پی اور اس کی اتحادی جماعت جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ان کے ساڑھے 11 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا جبکہ حکمراں جماعت کے کارکنان کے حملے میں ہزاروں کارکنان اور انتخابی امیدوار زخمی بھی ہوئے۔اس سلسلے میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ انتخابات کے دوران اور اس کے بعد تشدد ڈرانے دھمکانے اور جبر سے پاک فضا کو یقینی بنائیں اور مجموعی طور پر پر امن، اور معتبر انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کے لییووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے محفوظ اور پر اعتماد محسوس کرنا بہت ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سول سائٹی اور انتخابی مبصرین کو اپنا کام کرنے کے لیے بھرپور حمایت فراہم کی جائے۔دوسری جانب شیخ حسینہ واجد جو مسلسل تیسری مدت اور ریکارڈ چوتھی مرتبہ حکمران بننے کی خواہاں ہیں، نے اپوزیشن کی جانب سے آمریت کی شکایات کا مسترد کیا اور ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اقتصادی منصوبوں پر عمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔خیال رہے کہ حسینہ واجد نے ویڈیو کے ذریعے ڈھاکہ میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا جس میں ان کی تمام تر توجہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہونے والی اقتصادی ترقی پر تھی۔لیکن دوسری جانب ان کی آخری کامیابی کے بعد سے سوال سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی حکومت پر مخالفین کو چپ کروانے اور پریس کا گلہ گھوٹنے کا الزام عائد کرتی آرہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…