کابل(این این آئی)افغان طالبان نے امریکا سے فوری پر افغانستان سے فوری طور پر نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے ایک بیان میں کہاکہ امریکا کو سابقہ سوویت یونین کی شکست سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ان کے بقول افغان شہریوں کی
مشکلات سے نبرد آزما ہونے کی اس صلاحیت کو دوبارہ سے آزمانے سے باز رہے، جو پہلے ہی ثابت ہو چکی ہے۔ ان کا یہ بیان افغانستان پر سوویت یونین کے حملے کے انتالیس برس پورے ہونے پر جاری کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں موجود امریکی دستوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کر چکے ہیں۔