اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

1947 میں بنگلہ دیش کا منصوبہ بن گیا تھا،اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم کلیمنٹ ایٹلی نے کیا پیش گوئیاں کی تھیں؟ امریکی دستاویزمیں حیرت انگیز انکشافات

datetime 28  دسمبر‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی) جون 1947 میں اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم کلیمنٹ ایٹلی نے لندن کے لیے امریکی سفیر کو کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ بنگال، پاکستان یا بھارت میں شامل ہونے کے بجائے ایک آزاد ریاست بننا چاہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حال ہی میں سامنے آنے والے تاریخی دستاویزات ظاہر کرتی ہیں کہ امریکا وہ پہلا ملک تھا

جسے کلیمنٹ ایٹلی نے تقسیم بھارت کے منصوبے پر بریفنگ دی تھی۔2 جون 1947 کو برطانیہ میں امریکی سفیر لوئس ولیمز ڈوگلاس نے ایک فوری اور انتہائی خفیہ ٹیلی گرام سیکریٹری آف اسٹیٹ جیورج مارشل کو ارسال کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اسی روز دوپہر میں کلیمنٹ ایٹلی نے انہیں اپنے دفتر بلایا اور تقسیم کے منصوبے سے متعلق پیشگی معلومات شیئر کیں۔اگلے ہی روز وائس رائے لوئس ماؤنٹ بیٹن نے یہ منصوبہ بھارتی لوگوں کے سامنے نشر کیا جبکہ کلیمنٹ ایٹلی نے اسے برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کیا۔کلیمنٹ ایٹلی نے امریکی سفیر لوئس ولیمز ڈوگلاس کو بتایا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پنجاب اور بنگال سے نمائندے منتخب ہوں تاکہ یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ یہ دو بڑے اکثریت رکھنے والے صوبے کس میں شامل ہوں گے اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو یہ دونوں صوبے پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم ہوجائیں گے۔اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ وہ سوچتے ہیں کہ پنجاب کی ایک تقسیم ممکن ہے لیکن اس بات کا واضح امکان ہے کہ بنگال تقسیم اور ہندوستان یا پاکستان میں شمولیت کے خلاف فیصلہ کرسکتا ہے۔کلمینٹ نے امریکی سفیر کو بتایا کہ ایسی صورت میں بنگال ایک الگ خودمختار حیثیت حاصل کرسکتا ہے اور یہ پنجاب کے لیے بھی متبادل کھول سکتا ہے لیکن ان کا خیال تھا کہ اس بات کا انتخاب کرنا اس کے لیے ناممکن ہوگا۔دستاویز کے مطابق امریکی سفیر نے دیکھا کہ ان کے ساتھ تقسیم کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم غم میں گھرے ہوئے سنجیدہ مزاج میں تھے

اور ان کے اپنے الفاظ تھے کہ وہ 21 سال سے بھارتی مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے اور وائس رائے کابینہ مشن کے منصوبے کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے ایک آخری کوشش کریں گے۔اس منظوری میں ناکامی پر جو کہ کلیمنٹ اٹلی کو یقین تھا کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے وائس رائے بھارت کی تقسیم کو ایک ہندوستان کے حصے اور ایک پاکستان کے حصے کے طور پر بھارتی رہنماؤں کے سامنے رکھیں گے۔کلیمنٹ ایٹلی نے امریکی سفیر کو بتایا کہ ہندوستان کو اقتدار کی منتقلی اگست میں کی جاسکتی ہے جبکہ پاکستان جس کے پاس انتظامی مشینری نہیں، اس کی دستیابی تک اقتدار کی منتقلی منسوخ کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے امریکی سفیر کو بتایا تھا کہ اگر بھارت تقسیم ہوتا ہے تو خزانے، فوج وغیرہ کی تقسیم کے مسائل ہوسکتے ہیں، جو مختلف بھارتی حاکموں کی نمائندگی کرنے والے بھارتیوں کے مشترکہ کمیشن کی جانب سے کیے جاسکتے ہیں۔تاہم برطانوی وزیر اعظم پرامید تھے کہ وہاں خون ریزی نہیں ہوگی لیکن انہیں اس کے ہونے کا ڈر بھی تھا۔کلیمنٹ ایٹلی نے امریکی سفیر کو بتایا تھا کہ آرڈر بحال کرنے کی ان کی کوششوں سے بھارتی فوج قائم مقام بھارتی حکومت کے وزیر دفاع کے احکامات کے تحت کام کرے گی۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن اس مناسب قانون سازی پر اعتراض نہیں کرے گی اور یہ معاملہ فوری طور پر ہوجائے گا۔

امریکی سفیر نے لکھا کہ میں وزیر اعظم کا گرم جوشی سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے یہ پیشگی معلومات امریکا کو فراہم کی کیونکہ جہاں تک میرے علم میں تھا اب تک یہ بات کسی اور حکومت کو نہیں بتائی گئی تھی۔20 جون 1947 کو سیکریٹری مارشل نے نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کو ٹیلی گرام بھیجا تھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ امریکا نے بھارت کی تقسیم کی مخالفت جاری رکھی تھی۔ سیکریٹری مارشل کی جانب سے 19 جون 1947 کو بھیجے گئے ٹیلی گرام میں کہاگیاکہ کراچی کو پاکستان کا دارالحکومت منتخب کیا جاچکا ہے اور امریکا یہاں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا خواہشمند ہے۔ کراچی میں امریکی قونصل ہولڈس ورتھ جی منیگروڈ کو نقل کیا کہ انہوں نے ان کے نمائندے کو بتایا کہ یہاں پر امریکی سفارتخانے کا قیام کا سوال امریکی حکام کی توجہ مرکوز کررہا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اس حقیقت کو سراہا کہ منیگروڈ کی بات کا غلط مطلب اخذ کیا گیا لیکن اس کے ساتھ بھارت میں امریکی مشن کے قیام کی قبل ازوقت نشاندہی یا یہ کہ یہ معمالہ امریکی حکام کے زیر غور ہے کی قبل ازوقت نشاندہی نہ ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…