بیجنگ(این این آئی)وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے اپنے دورے کے اواخر میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیچیانگ سے ملاقاتیں کی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین اور امریکا کے مابین تجارتی لڑائی کے تناظر نے جرمن صدر کا کہنا تھا کہ تجارتی
معاملات میں بہتر تعاون کی اہمیت اب پہلے سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے موجودہ ورلڈ آرڈر کی بحالی اور مشترکہ مفادات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ دوسری جانب چینی صدر نے بھی بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں جرمنی کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا ہے۔