برسلز(این این آئی)یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت بریگزٹ کے حوالے سے اپنا فیصلہ پیر کے روز سنائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی عدالت نے بتایا کہ یہ فیصلہ صبح نو بجے تک سامنے آ سکتا ہے۔ اسکاٹش سیاست دانوں نے یورپ کی اعلیٰ ترین عدالت سے پوچھا ہے کہ آیا برطانیہ کو
یک طرفہ طور پر یورپی یونین سے اخراج کا اختیار ہے؟ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کی کوشش ہے کہ کسی طرح قانون سازوں کو یورپی یونین کے ساتھ طے کردہ معاہدے کی منظوری کے لیے راضی کیا جا سکے۔ برطانوی پارلیمان میں منگل کو اس معاہدے پر رائے شماری بھی ہونا ہے۔