بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بھارت : جعلی دستاویزات پر 60 نوجوانوں کی پولیس میں بھرتی کاانکشاف

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم گڑھ(آئی این پی) بھارت میں جعلی سرٹیفکیٹ کے ذریعہ پولیس میں 60 نوجوان بھرتی ہوگئے ۔ ان پر چھیڑ خانی ، جہیز قتل، مارپیٹ،لوٹ اور چوری کے معاملے درج ہیں۔ توثیق کرنے میں اس کا انکشاف ہونے پر ان میں سے 14 سپاہیوں کی سروس ختم کرنے کیلئے حکومت کو رپورٹ بھیجی گئی ہے۔ یہ سپاہی اب مختلف اضلاع میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ دیگر سپاہیوں کی بھی جانچ چل رہی ہے۔2015

-16 میں پولیس محکمہ نے ہائی اسکول اور انٹر کے نمبروں پر میرٹ کے مطابق بھرتی کیلئے خواتین / مرد امیدواروں سے درخواستیں مانگی تھیں۔ ان کی درخواستوں کو بھرتی اور پروموشن بورڈ لکھنو میں جمع کردیا گیا ہے۔ میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کے بعد جون 2018 میں اعظم گڑھ ضلع میں امیدواروں کے فٹنس کی جانچ ہوئی جس میں اعظم گڑھ، کشی نگر، دیوریا اور بلیا ضلع کے کل 285 امیدواروں کو منتخب ہوا تھا۔ ان کے سرٹیفکیٹ کی جانچ کا عمل ابھی بھی 2018 میں چل رہا تھا۔ انہیں مختلف اضلاع میں ٹریننگ کیلئے بھیجا گیا تھا۔اس دوران تھانوں سے آئی توثیق رپورٹ سے پتہ چلا کہ 60 امیدواروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں چھیڑخانی، جہیز قتل، مارپیٹ، لوٹ اور چوری تک کے سنگین دفعات میں مقدمے درج ہیں۔ تصدیق کے بعد اعظم گڑھ ضلع کے 6، بلیا کے دو، دیوریا اور کشی نگر ضلع کے3،3 سپاہیوں کو نوکری سے ہٹانے کیلئے بھرتی اور پروموشن بورڈ لکھنوکے ساتھ متعلقہ ضلع کے حکام کو رپورٹ بھیجی گئی ہے۔ باقی لوگوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…