ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

امریکا کا سعودی عرب سے بہتر کوئی شراکت دار نہیں : جیمز جیفری

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)شام کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جیمز جیفری نے کہاہے کہ مشرق وسطی میں امریکا کا سعودی عرب سے زیادہ کوئی بہتر شراکت دار نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں دو اہم ترین معاملات میں سعودی عرب سے زیادہ بہتر ہمارا کوئی ساتھی نہیں ہے۔ جیفری نے واضح کیا کہ یہ دو معاملات خطّے میں ایران کی مہم جوئی کو روکنا اور انسداد دہشت گردی ہے۔ امریکی ایلچی کے مطابق خطّے میں

ہم جو کچھ کر رہے ہیں یہ سعودی عرب کے بغیر ممکن نہ تھا۔امریکی ایلچی نے بتایا کہ شام میں ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیحات ، داعش کی شکست، ملک سے تمام ایرانی فورسز کا انخلاء اور امن عمل کا آغاز ہے۔اس سے قبل بدھ کے روز جیمز جیفری نے باور کرایا تھا کہ واشنگٹن شام سے ایرانی عسکری فورسز کا خروج چاہتا ہے۔ ان کے مطابق ایرانی عسکری وجود کا باقی رہنا خطّے میں امریکا کے شراکت داروں کے لیے خطرہ ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےامریکی وزارت خارجہ میں صحافیوں سے بات کرتے کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…