اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سوتیلی ماں نے دوپٹے سے بیٹے کا گلا گھونٹ کر اسے قتل دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ایم ایل سی چیئرمین رمیش یادو کے بیٹے ابھیجیت یادو کے مرنے کے بعد اہل خانہ آخری رسومات ادا کرنے جا رہے تھے کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر ایم ایل سی کی بیوی اور ابھیجیت کی سوتیلی ماں میرا یادو کو گرفتار کر لیا جس کے بعد مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ ابھیجیت کی موت گلا گھونٹنے سے ہوئی ہے اور اس کے سر پر زخموں کے نشانات بھی ہیں۔تقریباً 9 گھنٹے کی تحقیقات کے دوران سوتیلی ماں نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ابھیجیت نے نشے کی حالت میں مجھ سے بدسلوکی اور جان سے مارنے کی کوشش کی تواس نے جان بچانے کے لئے دوپٹے سے اسکاگلا گھونٹ دیا اور اس کے بعد دوپٹہ بھی جلا دیا۔پولیس نے قتل کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔