اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ترکی کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں : شاہ سلمان

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ /ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ٹیلیفون پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے بات چیت کی ہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے سعودی شہری جمال خاشقجی کی روپوشی کا معمّہ حل کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ سے متعلق سعودی عرب کی تجویز کا خیر مقدم کرنے پر ترکی کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔خادم حرمین شریفین نے

باور کرایا کہ مملکت اپنے برادر ملک ترکی کے ساتھ تعلقات کا اتنا ہی زیادہ خواہاں ہے جتنا کہ ترکی ہے اور ان تعلقات کی مضبوطی کو ہر گز کوئی گزند نہیں پہنچائی جا سکتی۔دوسری جانب ترکی کے صدر نے باور کرایا کہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان قریبی، امتیازی اور تاریخی نوعیت کے برادرانہ اور گراں قدر تعلقات قائم ہیں۔ ایردوآن نے کہا کہ وہ ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…