ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شمالی کوریا کے لیڈر کے ساتھ ملاقات مثبت لیکن بہت کچھ کرنا باقی ہے،امریکی وزیرخارجہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018 |

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ما ئیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اْن کے ساتھ اْن کی ملاقات بہت اچھی رہی۔ تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اْنہوں نے شمالی کوریا کے اپنے چوتھے دورے کے بعد جنوبی کوریا پہنچنے پر کہا کہ کم جونگ اْن سے ملاقات کے دوران شمالی کوریا کی طرف سے اپنے جوہری پروگرام

کے سلسلے وار خاتمے کے اقدامات پر بات کی گئی۔ اْنہوں نے کہا کہ ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اْن کے درمیان دوسری سربراہ ملاقات جلد از جلد منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔پومپیو شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان سے ملاقات کر کے جنوبی کوریا پہنچے جہاں جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کے ساتھ اْن کی ملاقات ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور شمالی کوریا نے کم ٹرمپ سربراہی اجلاس کے لئے تاریخ اور مقام کا تعین کرنے کے لئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔پومپیو نے اپنی ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ان کا پیانگ ینگ کا دورہ اچھا رہا جہاں انہوں نے چیئر مین کم سے ملاقات کی۔ سنگا پور میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں طے کئے گئے سمجھوتوں پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ میری ٹیم اور میری میزبانی کیلئے شکریہ۔اْدھر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نیوئٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے لیڈر نے امریکہ کو اپنے مبصر شمالی کوریا بھیجنے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ وہاں جا کر پنگیاری جوہری تنصیب کا دورہ کر کے خود دیکھ سکیں کہ یہ جوہری تنصیب اس انداز میں تباہ کر دی گئی ہے کہ اسے دوبارہ تعمیر نہیں کیا جا سکتا۔ ترجمان نے بیان میں اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔اگرچہ شمالی کوریا نے اس ملاقات کو بہت مثبت اور خوش آئیند قرار دیا ہے، امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے محتاط بیان دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی بہت سے اقدامات اْٹھانے کی ضرورت ہے، ا?ج کی ملاقات اس سلسلے میں پہلا قدم تھی۔صدر ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ کم اور پومپیو کی ملاقات اچھی رہی اور اس دوران اچھا تعلق قائم ہوا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ اس کی تفصیلات پر کام کیا جا رہا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ تمام دنیا اور خود شمالی کوریا کیلئے بہت اچھی بات ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…