اسلام آباد(مانیٹڑنگ ڈیسک)بھارتی فوج میں جنرلز کی خلاف ضابطہ ترقیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق آرمڈ فورسز ٹریبونل کے چیئرپرسن جسٹس ورندر سنگھ کی سربراہی میں قائم بنچ نے بھارتی فوج میں جنرلز کی نئی ترقیوں کی پالیسی کو امتیازی قرار دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور فوج کو فور طور پر میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی کے حوالے سے سلیکشن بورڈ کو فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔