پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی سپریم کورٹ میں متنازعہ شناختی سسٹم کی درستی کی توثیق

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ نے متنازعہ ملکی بائیو میٹرک نظام کی قانونی طور پر درستی کی توثیق کر دی تاہم عدالت نے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے بینکنگ سے ٹیلیفون سروس تک پرائیویسی لازمی بنانے کو کہا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں بنیادی شناخت کے لیے حکومت ایک آئی ڈی کارڈ جاری کرتی ہے جوآدھار کے نام

سے معروف ہے۔ یہ ایک بائیومیٹرک کارڈ ہے۔ بھارت کی عدالت عالیہ میں یہ کیس اس سسٹم کے ناقدین کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔اس سسٹم کے تحت ایک بلین بھارتی باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ ناقدین کو خدشات ہیں کہ یہ نظام ایک کڑی نگرانی کرنے والی سرکار کو جنم دے سکتا ہے اور عوام کے نجی کوائف تک پہنچنے میں کمپنیوں کا راستہ آسان ہو سکتا ہے۔پانچ جج صاحبان پر مشتمل پینل کی اکثریت نے فیصلہ سناتے ہوئے عوامی فلاحی اسکیموں کے لیے آدھار کے استعمال کو واضح کیا اور اسے غریب اور کم تر طبقے کو خود مختار بنانے کا ایک ذریعہ قرار دیا۔ خیال رہے کہ آدھار شناختی کارڈ کے لیے آنکھوں کی پتلیوں کا سکین اور انگلیوں کے نشانات ایک ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔ اس کارڈ کے ساتھ ہی گھر کا پتہ، فون نمبر، تاریخ پیدائش، ای میلز، بینک اکاؤنٹ اور پاسپورٹ وغیرہ جیسی ذاتی تفصیلات بھی درج ہوتی ہیں۔ یہ تمام تفصیلات حکومت کی متعلقہ ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور حکومت کا دعوی ہے کہ یہ پوری طرح سے محفوظ ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کا آدھار کے قانون میں ایسی شقیں شامل کی جانی چاہییں، جن سے ایسے افراد کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے جن کا ذاتی ڈیٹا لیک ہوا ہو۔رواں برس کے آغاز میں بھارتی سرکاری دفاتر سے بائیومیٹرک شناختی اسکیم کے تحت جمع کیے جانے والے عوام کے ذاتی ڈیٹا کی چوری اور اس کے فروخت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ آدھار کارڈ ابتدا سے ہی متنازعہ رہا ہے اور اس کے کئی پہلوؤں پر اعتراضات ہوتے رہے ہیں۔حکومت آدھار کارڈ کو تمام سرکاری سکیموں سے مربوط کرنے کا ادارہ رکھتی ہے جس کے نفاذ کے بعد کوئی بھی سرکاری کام اس کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…