بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)روس اور مغرب کے درمیان جاری کشیدگی پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین تجارتی معاملات میں اپنی کرنسی کا استعمال بڑھائیں۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ تجارتی مقاصد کے لیے امریکی ڈالر کا استعمال کم کرتے ہوئے چین اور روس کو اپنی ملکی
کرنسی کا استعمال بڑھانا ہوگا۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی مارکیٹ مشکلات کا شکار ہے،اس اقدام سے ان بینکوں کے استحکام میں اضافہ ہوگا جو درآمدات اور برآمدات کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔خیال رہے کہ سال 2014 میں یوکرائن کے علاقوں کرائیمیا پر قبضہ کرنے پر روس کو امریکا کی جانب سنگین ترین معاشی پابندیوں کا سامنا ہے۔