بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں 2026 میں سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

datetime 10  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا ابتدائی شیڈول منظرِ عام پر آ گیا ہے، تاہم ہمیشہ کی طرح تاریخیں چاند کی رویت اور دیگر عوامل کے باعث تبدیل بھی ہو سکتی ہیں۔پاکستان میں ہر سال کی طرح آئندہ سال بھی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا اور شہریوں کو شروع ہی سے دلچسپی رہتی ہے کہ پہلی چھٹی کب ہو گی۔ چونکہ اسلامی مہینے چاند دیکھ کر طے ہوتے ہیں، اسی لیے ہر سال تعطیلات کے دنوں میں ردوبدل ہو جانا معمول کی بات ہے، جس سے بعض اوقات عوام کو تذبذب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تیار کیے گئے ممکنہ شیڈول کے مطابق نئے سال کا آغاز 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کی چھٹی سے ہوگا۔ عیدالفطر کی تعطیلات 21 سے 23 مارچ کے دوران متوقع ہیں۔یکم مئی محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں عام چھٹی تجویز کی گئی ہے، جبکہ 28 مئی کو یومِ تکبیر بھی سرکاری چھٹی کے طور پر شامل ہے۔عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں 27 مئی سے تین روز چھٹی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح محرم الحرام کے دوران 25 اور 26 جون کو عاشورہ کی مناسبت سے تعطیلات رکھی گئی ہیں۔14 اگست کو جشنِ آزادی، 26 اگست کو عید میلادالنبی ﷺ اور 9 نومبر کو یومِ اقبال کی عام تعطیل بھی کیلنڈر کا حصہ ہیں۔اسی طرح 25 دسمبر کو یومِ قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی ہوگی جبکہ 26 دسمبر کی تعطیل صرف مسیحی ملازمین کے لیے مخصوص ہوگی۔ادھر متحدہ عرب امارات نے بھی سال 2026 کی متوقع سرکاری تعطیلات کی فہرست جاری کی ہے، جس میں مجموعی طور پر 12 چھٹیاں رکھی گئی ہیں۔ ان میں یکم جنوری کو نئے سال کا پہلا دن، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات، نو ذوالحج کو یوم عرفات، یکم محرم کو نئے اسلامی سال کی ابتدا، 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ اور 2 سے 3 دسمبر تک نیشنل ڈے کی چھٹیاں شامل ہیں۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…