اسلام آبا د (نیوز ڈ یسک) پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا لگاتے ہوئے پارٹی کا اہم رہنما ساتھ چھوڑ گیا ہے۔ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے سجاد حسین المعروف سجن خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر دربار حضرت سلطان باہو کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ بریگیڈیئر (ر) عاصم نواز، سابق سٹی ناظم طاہر اعوان سمیت دیگر شخصیات نے بھی چیئرمین پی پی پی سے ملاقات کر کے باقاعدہ پارٹی رکنیت قبول کرلی۔واضح رہے کہ چند دن قبل ہی پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔















































