راولپنڈی (این این آئی)سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو چار الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال، متعلقہ افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے اپنے بیان میں کہا کہ طویل اور محنت طلب قانونی کارروائی کے بعد ملزم تمام الزامات میں قصور وار قرار پایا گیا۔















































