جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز کی رجسٹریشن کا آغاز

datetime 11  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آبا د (نیوز ڈ یسک)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں الیکٹرک اسکوٹر کی تقسیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے محفوظ اور بہتر سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ایک جامع منصوبے کا حصہ ہے جو خاص طور پر شہری علاقوں میں خواتین کی آمدورفت میں درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جہاں ٹریفک جام اور ناقص ٹرانسپورٹ ان کی نقل و حرکت کو محدود کرتے ہیں۔حکام نے واضح کیا کہ الیکٹرک اسکوٹر نہ صرف روایتی گاڑیوں کا ماحول دوست متبادل ہیں بلکہ یہ خواتین کے لیے زیادہ سہل اور کم خرچ سفر کا ذریعہ بھی بنیں گے، جس سے صوبے کے گرین ٹرانسپورٹ منصوبوں کو تقویت ملے گی۔

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سکھر، شہید بینظیر آباد اور حیدرآباد میں خواتین کے لیے مخصوص گلابی الیکٹرک اسکوٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اس اسکیم کا دائرہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین دونوں کے لیے کھلا ہے۔ پروگرام کے تحت منتخب خواتین کو سات روزہ مفت تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں بھی معاونت دی جائے گی۔شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کا دوسرا مرحلہ بڑی تعداد میں خواتین کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا موقع فراہم کرے گا، اور یہ اقدام خواتین کے بااختیار بنانے کے حکومتی ایجنڈے میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…