لاہور( این این آئی)اگلے مالی سال میں پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ایکسائزذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کادائرہ کارشہروں سے بڑھا کر دیہات تک لے جائے گا ،دیہات میں پراپرٹی ٹیکس2مرحلوں میں نافدکیاجائے گا،پہلے مرحلے میں دیہاتوںمیں کمرشل پراپرٹیزکوٹیکس نیٹ میں لایاجائے گا،کمرشل پرارٹیز میں دکانیں،کارخانے،میرج ہال ودیگرپراپرٹی ٹیکس عائدکیاجائے گا۔
ایکسائزذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں رہائشی ایریازکوٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا،دیہی ایریازکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنے سے10سے15ارب کااضافہ متوقع ہے۔ ایکسائزذرائع کے مطابق اب تک شہری علاقوں سے محکمہ ایکسائز 30 ارب کے قریب وصولیاں کررہاہے۔محکمہ ایکسائزنے تجاویزتیارکرکے ریسورس موبائلزیشن کمیٹی میں بھجوادیں،دیہاتوں علاقوں کوٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کاحتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔















































