اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک لڑکی نے بے وفا عاشق کو سبق سکھا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں لڑکی نے اپنے عاشق کو اسی کی شادی میں ہی سبق سکھا دیا۔جب لڑکی کو معلوم ہوا کہ اس سے شادی کا دعویٰ کرنے والا لڑکا کسی اور سے شادی کر رہا ہے تو اس نے شادی کی تقریب میں جا کر دولہا کی کنپٹی پر پستول رکھ کر اسے اغوا کرلیا۔عینی شاہدین کے مطابق قصبہ مودھنا میں شادی کی تقریب ختم ہونے والی تھی کہ
ایک گاڑی آکر رکی جس میں پستول لہراتی ہوئی لڑکی باہر نکلی اور اس نے دولہا کی کنپٹی پر پستول رکھ کر اسے گاڑی میں بٹھایا اور چلی گئی۔لڑکی کے ساتھ دو مسلح آدمی بھی تھے۔پولیس نے بتایا کہ اس بات کا امکان ہے کہ اغوا کار لڑکی کا اشوک نامی دولہا سے محبت کا کوئی چکر تھااور اشوک کسی دوسری لڑکی سے شادی کر رہاتھا اسی لیے لڑکی نے اسے اغوا کر لیا۔پولیس اغوا کار لڑکی اور دولہا کو تلاش کر رہی ہے لیکن تاحال انہیں ناکامی کا سامنا ہے ۔